گوادر میں گزشتہ رات دستی بم حملے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گوادر میں گزشتہ رات دستی بم حملے کا مقدمہ دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق گوادر میں دستی بم حملے کا مقدمہ ایس ایچ او امام بخش کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں، گزشتہ رات گوادر میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔