گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی بی اے کے ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال کی ملاقات

صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کو تعلیمی معیار کے لحاظ سے منفرد مقام حاصل ہے ، ملاقات میں گورنر سندھ کا اظہار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:01

گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی بی اے کے ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کے کردار اور اس ضمن میں حکومت کے اٹھائے گئے اقدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ، قومی تقاضوں ، علمی ضروریات اور عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی بی اے صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہورہا ہے با الخصوص اپنے تعلیمی معیار کے لحاظ سے ادارہ کو منفرد مقام حاصل ہے ، آئی بی اے کے فارغ التحصیل طالب علم ملک میں اہم خدمات اور دنیا بھر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ۔ ملاقات میں ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے گورنر سندھ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اٹھائے گئے اقدامات اور ادارہ کی کارکردگی سے تفصیلی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علموں کو علمی ضروریات کے مطابق اعلیٰ تعلیم اور اس ضمن میں انھیں بھرپور مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سے فارغ التحصیل مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :