(ن )لیگ کی اینٹیں گرنا شروع ہو گئیں ،ْ کچھ دن ٹھہر جائیں ،ْ سعد رفیق اور شاہد خاقان بھی نکلیں گے ،ْ شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام اور پاکستان ہے تو ہم ہیں ،ْ حدیبیہ پیپر کیس مدر آف کرائم ہے ،ْ ملک کا نا اہل وزیر اعظم کرپشن میں ملوث تھا سپریم کورٹ نے ابھی بھی نوازشریف کا لحاظ کیا ہے ،ْجعلی دستاویزات میں فوری سزا ہو سکتی تھی نوازشریف کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا ،ْ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا جلسے سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:00

(ن )لیگ کی اینٹیں گرنا شروع ہو گئیں ،ْ کچھ دن ٹھہر جائیں ،ْ سعد رفیق اور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اینٹیں گرنا شروع ہوگئیں ،ْکچھ دن ٹھہر جائیں سعد رفیق اور شاہد خاقان بھی نکلیں گے ۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام اور پاکستان ہے تو ہم ہیں،حدیبیہ پیپر کیس مدرآف کرائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا نااہل وزیر اعظم اور اس کا خاندان کرپشن مین ملوث تھا،ان کی19،19 کمپنیاں اور اربوں روپے نکل رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا ،ہمیں آنکھیں دکھاتے اور ہمیں ہی لوٹ کر کھاتے ہو۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہر عالم دین کا نام احترم سے لیتے ہیں اوراسلام کے خلاف ساشیں کرنے والوں کا جینا حرام کردیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں نہ دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہوچکے، وہ کہتے تھے کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہیں رہے گا، آج وہ خود نہیں رہے، آج شیخ رشید اسمبلی میں ہی نہیں پورے ملک میں چھایا ہوا ہے، میں نے نہیں کہا تھا کہ میں آپ کی جڑوں میں بیٹھ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اتنا پروٹوکول وزیراعظم کو نہیں دیا جاتا جتنا شہزادی مریم کو مل رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے ابھی بھی نوازشریف کا لحاظ کیا ہے کیونکہ جعلی دستاویزات میں ان کو فوری سزا ہو سکتی تھی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کو دبئی میں کمیشن دی گئی ،ْاسحاق ڈاراورخاقان عباسی کو چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے آکر بات کرلیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اقامے میں ابھی ٹریلر جاری ہوا ہے، اصل فلم حدیبیہ پیپرملز کیس میں چلے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے 5 معزز ججز نے جان بوجھ کر گنجائش رکھی تاکہ نوازشریف اور ان کا خاندان اپنے جعلی کاغذات کا دفاع کرسکیں لیکن سپریم کورٹ نے نوازشریف کا لحاظ کیا ،شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے البرکہ بینک میں 33 ملین ڈالر جمع کرائے اور اس کا ایک ایک چیک نمبر موجود ہے، ایل این جی کیس میں 20 ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور جس دن حدیبینہ پیپرز کا کیس کھل گیا تو سارا شریف خاندان پھنس جائیگا۔

نوازشریف کی صاحبزادی جب نیب عدالت پیش ہوتی ہیں تو عدالت کے قریب تمام راستے بند کردیئے جاتے ہیں انہیں ملک کے وزیراعظم سے زیادہ پروٹوکول کیوں دیا جاتا ہے جس قوم میں غیرت ختم ہوجائے ان کے حکمران نوازشریف جیسے ہی ہوتے ہیں۔