آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے خاتون اے ایس پی سمیت 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

راولپنڈی کی3پولیس افسران بھی شامل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:00

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے خاتون اے ایس پی سمیت 15 پولیس افسران ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خاتون اے ایس پی سمیت 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیںجن میں راولپنڈی کی3پولیس افسران بھی شامل ہیںتبادلوں وتقرریوں کے احکامات کے مطابق،ایس پی سکیورٹی I سکیورٹی ڈویژن لاہور شجاعت علی رانا کو ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ2 ،ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ محمدمسعود رضا کو ایس پی سکیورٹی I سکیورٹی ڈویژن لاہور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او گوجرخان ، تقرری کے منتظر اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایس ڈی پی او وزیر آباد ، ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ڈی ایس پی محمد اکرام کو ایس ڈی پی او صدر نارووال کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر اے ایس پی سمیر نور کو ایس ڈی پی او نیو ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظراے ایس پی محمد ایاز کو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی، ایس ڈی پی او مری راولپنڈی رضا اللہ خان کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم کی خالی آسامی پر، تقرری کی منتظر اے ایس پی جوریہ محمد جمیل کو ایس ڈی پی او نیو ٹاون راولپنڈی کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر اے ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ کو ایس ڈی پی او گارڈن ٹاون لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر اے ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کو ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد کی خالی آسامی پر، تقرری کی منتظر اے ایس پی امبرین علی کو ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک، ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک ڈی ایس پی آصف مسعود کو ایس ڈی پی او پنڈی گھیب اٹک کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او صدر سرگودھا ڈی ایس پی غلام عباس کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا کی خالی آسامی پراورایس ڈی پی ا و مٹھہ ٹوآنہ خوشاب ڈی ایس پی عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھاتعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :