پورا یقین تھا کہ شعیب منصور کی اگلی فلم ان کے بغیر نہیں بنائی جائے گی، ماہرہ خان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:00

پورا یقین تھا کہ شعیب منصور کی اگلی فلم ان کے بغیر نہیں بنائی جائے گی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا فلمی کیریئر ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے کیا تھا جو 2011 میں سینما گھروں کی زینت بنی، اس فلم میں ماہرہ خان نے معاون کردار ادا کیا جبکہ عمیمہ ملک مرکزی کردار میں نظر آئیں تھی۔تاہم ماہرہ شعیب منصور کی ایک اور فلم ’ورنہ‘ میں اب مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی اور اس حوالے سے ماہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین تھا کہ شعیب منصور کی اگلی فلم ان کے بغیر نہیں بنائی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ماہرہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا شعیب مجھے فون کریں گے، پتا نہیں کیوں، لیکن میں جانتی تھی ان کی اگلی فلم میں میں ہی کام کروں گی، وہ مجھے بیحد پسند کرتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے مزید کہا کہ ’انہوں نے مجھے کال تو نہیں کی، تاہم ای میل بھیجی، جس میں لکھا تھا کہ میں نے تمہیں زندگی کی پہلی فلم دی تھی، اور اب میں تمہیں تمہاری زندگی کا سب سے بہترین کردار دوں گا‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے خود اب تک فلم کا ٹریلر نہیں دیکھا اور وہ اس لیے کافی نروس ہیں۔اس دوران میڈیا نے ماہرہ خان نے ان کی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہوئیں تصاویر پر بھی سوالات کیے۔ان کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’یہ میری ذاتی زندگی ہے، میں ہمیشہ ہی کافی خیال رکھتی ہوں ہر بات کا اور آگے سے اور زیادہ خیال رکھوں گی‘۔۔

متعلقہ عنوان :