وزیر داخلہ احسن اقبال سے جرمن سفیر کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:57

وزیر داخلہ احسن اقبال سے جرمن سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال سے جرمن سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال سے جمعہ یک روز جرمن سفیر مارٹن کابلر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں راہنمائوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ افغانستان میں امن کے بعی رخطے میں امن ممکن نہیں ہے، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست کے بعد یورپ کا نقشہ بدل گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں پاکستان میں امن اور ترقی کیلئے جرمنی کو کردار ادا کرنا چاہیے وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک اور معیشت ہی پاکستان کیلئے ڈیپتھ ہیں پاکستان افغانستان میں مفاہمت کے ذریعے امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے اس موقع پر جمن سفیر مارٹن کابلر نے کہا کہ جرمنی سی پیک کا حامی ہے اور سی پیک منصوبے میں شریک ہونے کا متمنی ہے۔