مقامی تاجروں سے شیڈول کے اجلاس کر کے ان کے تحفظات ختم کئے جائیں، آئی جی سندھ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:57

مقامی تاجروں سے شیڈول کے اجلاس کر کے ان کے تحفظات ختم کئے جائیں، آئی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملیر میں مبینہ ڈکیتیوں/لوٹ مار کے خلاف دکانداروں اور تاجروں کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلات اور انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مقامی تاجروں/دوکانداروں سے شیڈول اجلاس کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے اور ان کے تمام تر ممکنہ تحفظات ختم کرتے ہوئے ناصرف ان کے تحفظ بلکہ ان کے بیانات کی روشنی میں وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :