2015 میں اغوا ہو جانے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو 2 برس بعد پاک فوج نے پاک افغان سرحد سے بازیاب کروا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:29

2015 میں اغوا ہو جانے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو 2 برس بعد پاک فوج ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) 2015 میں اغوا ہو جانے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو 2 برس بعد پاک فوج نے پاک افغان سرحد سے بازیاب کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 5 برس قبل اغوا کر لیے جانے والے کینیڈین خاندان کو بازیاب کروا لیا تھا۔

(جاری ہے)

اب پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کیا گیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران 2015 میں اغوا ہو جانے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ زینت شہزادی 2015 میں اچانک غائب ہو گئی تھی جس کے بعد اطلاعات ملی تھیں کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ زینت شہزادی کے اغوا کے بعد ان کے ایک بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی بھی کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :