سکھر سمیت اندرون سندھ ہندوبرادری نے دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منا یا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری اپنا دیوالی کا تہورا پورے جوش و خروش کے ساتھ منا یاگیا اور رات ہو تے ہی مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں رنگ برنگی کپڑے پہن کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین اور بچے مندروںپہنچے جہاں پر وہ خصوصی پوجا پاٹ میں شرکت اور پٹا خے جلا کر اپنے تہوار کی خوشیاں منانے میں مصروفرہے ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی دیوالی کی تقریبات کا آغاز سکھر کے علاقے کٹی بازار ناپر دربار مندر میں نہایت مذہبی عقیدت کیساتھ منایا گیا خصوصی پوجا پاٹ کے موقع پر پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے بھی پراتھنا کی جا رہی ہے اس موقع پر جوش و خروش میں مصروف اقلیتی برادری کے مکھی ایشور لعل ، راجکمار و دیگر مرد وخواتین کا کہنا ہے کہ دیوالی کا تہوار ان کے لیے بہت بڑی معنیٰ رکھتا ہے یہ تہوار ہمارے مذہب میں شری رام چندر کی جانب سے سیتا ماں کو روان کی قید سے نجات دلانے کی خوشی میں منایا جا تا ہے شری رام چندر نے ہمیں ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پا کستان ہے اور جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم بھی اس ملک وقوم کا حصہ ہیں اور اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں واضع رہے کہ سکھر انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر مندروں کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :