مزدورو ں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی میں جلد پیش کیا جا ئے گا ، سید ناصر حسین شاہ

حکومت ا جیر کے ساتھ ساتھ آجر کو بھی خصوصی ترجیح دے کر تمام سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر محنت کا تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:42

مزدورو ں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی میں جلد پیش کیا جا ئے گا ، سید ناصر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صو با ئی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے کہا ہے کہ حکومت ا جیر کے ساتھ ساتھ آجر کو بھی خصوصی ترجیح دے کر تمام سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہی. انہوں نے جمعے کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایمپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام آجرین کے درمیان ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاھ نے کہا کہ حکومت مزدورں کی حفاظت کیلے سیفٹی آکوپیشنل و ہیلتھ کا بل سندھ کابینہ سے منظورکرانے کے بعد اسمبلی سے بھی پاس کرانے کیلئے کام کررہی ہی.انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اس حوالے سے حفاظتی تدابیرکے قانون کو سندھی زبان اور دیگر زبانو ں میں تراجم کے منصوبہ پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے میں حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرتے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ عام مزدور بھی اس قانون کے بارے میں اور اپنے تحفظ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرسکی.وزیر محنت نے کہاکہ فیڈریشن سیالکوٹ کے بعد ساوتھ ایشیائ فورم کے انعقاد حیدرآباد میں کرانے پر غور کررہے ہیں اس سلسلے میں بھی تمام تر سیکورٹی اور تعاون دینے کیلئے تیار ہیں۔

امن و امان کی بہتر صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے محرم کے جلوس مجالس ، بوہر ی جماعت کے رہنما اور بھارتی مندوبین و دیگر غیر ملکیوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی گئی جو قابل ستائش قدم ہے۔انہو ں نے کہا کہ امن و امان کی بہترین صورتحال کی بدو لت کرا چی میں عا لمی کر کٹ کا انعقا د کی فضا ئ سا ز گا ر ہو گئی ہے۔

جس کا سہرا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو جاتا ہی.سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے صنعتی زونز کی تعمیر و ترقی کیلیے بھی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے بجٹ مختص کیا ہی.انہوں نے آجروں کی جانب سے مزدورں کی رجسٹریشن کی رائٹ معلومات دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت کے افسران معائنہ کرکے رپورٹ دینگے۔وزیر محنت سندھ نے مزید کہا کہ نو منبر کے پہلے ہفتے میں ہم پہلی دفعہ سہ فریقی لیبر کانفرنس انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تقریب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں بشمول پاکستان مسلم لیگ کے خواجہ طارق رفیع,تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی, ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ,پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر شاہدہ سومرو ,فیڈریشن کے صدر مجید عزیز,نا ئب صدر زکی احمد,سید نذر علی,آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر اینڈی کرسٹین اور صنعت کاروں نے بھی خطاب کیا۔اس مو قع پر صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے بہترین کارکردگی کے ایوارڈز بھی دیئی. تقریب میں ملٹی نیشنل کمپینیوں کے ما لکان اور محکمہ محنت کے ڈائریکٹر خادم حسین بھٹو اور دیگر افراد نے شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :