جیکب آباد ،قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جیکب آباد کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج اویس احمد ابڑو کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد پھوڑ کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6قید کاٹنا ہوگی یا د رہے کہ جان محمد پھو ڑ نے ٹھل ای سیکشن تھانہ کی حدود میں سال 2012 میں منظو ر احمد سہندڑو کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :