ٹھٹھ پولیس کا ایدھی انتظامیہ کو ایدھی سینٹر کا پلاٹ خالی کرنے کا حکم

ایدھی انتظامیہ کی جانب سے سینٹر کی عمارت مسمار کرکے پلاٹ خالی کرانے کی صورت میں سروس معطل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:37

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ٹھٹھ پولیس کا ایدھی انتظامیہ کو ایدھی سینٹر کا پلاٹ خالی کرنے کا حکم ایدھی انتظامیہ کی جانب سے سینٹر کی عمارت مسمار کرکے پلاٹ خالی کرانے کی صورت میں سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے عوام کا شدید احتجاج چیف جسٹس سپریم کورٹ و ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس کے مطابق ایدھی سینٹر کے پلاٹ کو عدالتی احکامات کے بنائ پر انہیں پلاٹ خالی کرانے کا حکم دیا ہے دوسری جانب ایدھی سینٹر ٹھٹھ کے انچارج رشید احمد پیلجو نے میڈیا کو بتایا کہ ایدھی سینٹر ٹھٹھ کی بلڈنگ 1989میں تعمیر ہوئی اور سینٹر 27سال سے کام کررہا ہے اور سینٹر کی عمارت کی تعمیر کے وقت کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا تاہم 2004میں ایک لینڈ مافیا نے ایدھی سینٹر کے قریب واقع پلاٹ کی خریداری کا اشھتار اخبار میں دیا تھا اور اب ایدھی سینٹر کے پلاٹ کا بھی دعوی کیا جارہا ہے جبکہ ایدھی سینٹر پر بجلی ٹیلیفون پانی کا کنیکشن بھی اس کے نام پر لگا ہوا ہے اب پولیس کی جانب سے ایدھی سینٹر کے پلاٹ کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بلڈنگ بھی قائم ہے انہوں نے بتایا کہ ایدھی انتظامیہ کراچی میں ایدھی سینٹر کو مسمار کرنے اور پلاٹ خالی کرانے کی صورت میں ہمیں ٹھٹھ میں سروس معطل کرکے سامان ایمبولینس کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت ملی ہے دوسری جانب ٹھٹھ کے سیاسی سماجی حلقوں نے ایدھی سینٹر کو مسمار کرنے اور پلاٹ خالی کرانے مین شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ایدھی واحد ادارہ ہے جو لاوارث لاشیں اٹھانے کفن دفن سمیت دیگر امور انجام دیتا ہے اس ادارے کے بند ہونے سے لاوارث لاشیوں کو کون اٹھائیں گا انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سندھ سے ایدھی سینٹر کے معاملے پر سوموڈ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایدھی سینٹر کے پلاٹ کے دعوی ایک شہری کی جانب سے عدالت میں دائرہ کیا تھا تاہم ایدھی انتظامیہ ،محکمہ ریونیو کی جانب سے کیس کی پیروی نہ ہونے سے اس شخص کے حق میں آیا ہے اور ہمیں عدالتی احکامات ملے ہیں کہ پلاٹ کو خالی کرایا جائیں جس پر ایدھی سینٹر انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے جبکہ ایدھی انتظامیہ نے انتظامیہ کی جانب سے متبادل جگہ لینے سے انکار کردیا ہے اور ایدھی سینٹر کو مسمار اور خالی کرانے کی صورت میں سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :