Live Updates

مسلم لیگ اور تحریک انصاف پروپیگنڈا کے ماہر ہیں، عاجز دھامراہ

ہماری مخالف جماعتیں پورے سندھ میں جہاں چاہئیں جلسہ کریں ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں،سندھ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف پروپیگنڈا کے ماہر ہیں، ہماری مخالف جماعتیں پورے سندھ میں جہاں چاہئیں جلسہ کریں ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں ، سندھ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سہون کے جلسے سے فرار چاہتی ہے،امن وامان کی وجہ سے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا ہے۔ پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست میں سب سے جھوٹی جماعت ہے۔ وہ صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کیخلاف سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں بھی گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں 7کیڈٹ کالج قائم کئے ، ایک لاء یونیورسٹی بنائی ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ یہ بتائیں کہ انہوں نے کیا ایک بھی یونیورسٹی بنائی ہے۔ پشاور میں چار یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلر کے چلائی جارہی ہیں ۔ مسلم لیگ اور تحریک انصاف پروپیگنڈا کے ماہر ہیں ۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حیدرآباد کے جلسے میں چوکیدار، پٹواری لائے گئے تھے ۔

چوکیداری، پٹواری، گدھا گاڑی والے ہی ہماری بنیاد ہیں۔ ہمارے جلسے میں ہم ان ہی کو بلواتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے ساتھ جلسے میں دونوں طرف شہداء کے ورثاء کھڑے تھے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دائیں بائیں وہی کرپٹ لوگ کھڑے ہوتے ہیں جنہیں سب جانتے ہیں۔ تبدیلی تو اس وقت آتی جب آپ کے دائیں بائیں یونیورسٹی کے طلباء ہوتے اور آپ یقین دہانی کرواتے کہ پڑھے لکھے 90فیصد نوجوانوں کو آپ انتخابات میں ٹکٹ دیں گے۔

کے پی کے میں نہ تو کوئی تحریک ہے اور نہ ہی کوئی انصاف۔ جس وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف شکایت کی اسے ہٹادیا گیا اور وزیراعلیٰ اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مخالف جماعتیں پورے سندھ میں جہاں چاہئیں جلسہ کریں ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں ، سندھ کے دروازے سب کیلئے کھڑے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو، آفتاب خانزادہ، احسان ابڑو، عبداللہ جیسر اور دیگر بھی موجو دتھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات