آئیسکو ریجن سے مزید 16بجلی چور پکڑے گئے

آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ، ترجمان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) آئیسکو ریجن سے مزید 16بجلی چور پکڑے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چور نہ صرف عوام کے دشمن ہیں بلکہ اس مُلک کے بھی دشمن ہیں۔

اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن میں مزید16بجلی چور وںکیخلاف کاروائی کی گئی ہے آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 3، اٹک سرکل سے 6 جبکہجہلم سرکل سے 7بجلی چوروں کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور تمام ٹیرف کے میٹروں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ خراب اور سلو میٹروں کے صارفین کو جُرمانے ڈالے جائیں اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

آئیسکو چیف نے عہد کیا ہے کہ وہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں۔

متعلقہ عنوان :