اسلام آباد پولیس، انٹرنیشنل ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد
اسلام آباد پولیس فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ 3-0 سے جیت لیا
جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:16
(جاری ہے)
اسلام آباد پولیس ٹیم فٹ بال ٹیم کی قیادت اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد عامر خان نیازی جبکہ ہواوے ٹیم کی قیادت CHUN YUNنے کی ۔
اسلام آباد پولیس کی فٹبال ٹیم نے یہ میچ 3-0سے جیت لیا۔اسلام آباد پولیس کی طرف سے عثمان،فہد امین اور ساجد نے ایک ایک گول کیا۔میچ کے اختتام پر قائمقام آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس ٹیم کے کپتان محمد عامر نیازی کو جیت کی ٹرافی دی جبکہ رنز اپ ٹیم کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی ۔اس موقع پر قائمقام آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اسلام آباد پولیس جہاں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے وہاں ان جوانوں کو لمبی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کا بھی موقع ملا ہے ۔میں ہواوے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ ایک کامیاب میچ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں اور اسلام آباد پولیس کی ٹیم کو میچ جیتنے پر شاباش اوردلی مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں ۔کھیلوں سے ناصرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دبائو کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں ۔چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں جس وجہ سے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہو جاتے ہیں ۔پولیس اہلکاروں کی توجہ ایک جیسی روزمرہ روٹین سے ہٹا کراورذہنی طور پر تھکا دینے والے امور سے وقتی طور پر ان کی ذہنی و جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد کرایا جارہا ہے ۔اس سے اہلکار ایک نئے جذبے او رولولے کے ساتھ فرائض منصبی سرانجام دے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.