روٹی، کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات ہیں،یہ ہماری پہلی ترجیح ہے ، آصف زرداری
شہیدذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ، فلسفہ ہی پارٹی کا منشور ہے، قائدعوام نے پہلی مرتبہ ملک کے ہر شہری کو پاسپورٹ بنانے کا حق دیا، آج لاکھوں پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، وہ خوشحال ہیں،سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، منشور کمیٹی اجلاس سے خطاب
جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:16
(جاری ہے)
اجلاس میں سید نیر حسین بخاری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمن، میاں منظور وٹو، چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، صابر بلوچ، اخونزادہ چٹان، نثار احمد کھوڑو اور سید نوید قمر نے شرکت کی۔
کمیٹی میں شامل اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب اقتدار میں آئیں تو انہوں نے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو بھی بحال کیا جن کو ضیا آمریت کے دوران برطرف کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جن کو غریب عوام کی خوشحالی پسند نہیں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نوجوانوں کو روزگار دینے کے ریفرنس بنائے۔ عوام دشمنوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کو برطرف کرنے کے بعد بے شمار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا مگر جب پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو نہ صرف روزگار کے نئے وسائل پیدا کئے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو معاوضے کے ساتھ بحال کیا جن کو نواز شریف کے دور میں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے۔ اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور انقلابی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ایسا ملک جہاں انصاف اور ایسی ریاست جہاں عوام کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہو۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلند ترین شرح سود کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا‘شرح سود مہنگائی کم کرنے کے لیے بڑھائی گئی تھی.تاجر
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.