عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ریلیز کے پہلے روز توقع کے خلاف شائقین کی زیادہ تعداد کو متاثر نہ کرسکی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:16

عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ریلیز کے پہلے روز ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ریلیز کے پہلے روز توقع کے خلاف شائقین کی زیادہ تعداد کو متاثر نہ کرسکی۔فلم’’دنگل‘‘کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اگلی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے۔

عامر خان بھی اپنی فلم کو لے کر بہت پرجوش تھیاور فلم کی تشہیر کے لئے ترکی کا دورہ بھی کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور عامر کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔فلم کی ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ عامر خان کی یہ فلم بھی ’’دنگل‘‘کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے گی اور تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غیر معمولی بزنس کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔ بھارتی تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ کے لگ بھگ بزنس کرے گی تاہم اب کہاجارہا ہے کہ فلم 10 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے گی۔۔

متعلقہ عنوان :