لاہورمیں بھی چاقومارملزم سرگرم، طالبہ پرتیزدھارآلے سےحملہ،بازوزخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:52

لاہورمیں بھی چاقومارملزم سرگرم، طالبہ پرتیزدھارآلے سےحملہ،بازوزخمی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : کراچی کے بعد لاہورمیں بھی چاقومارگروہ سرگرم ہوگیا،چھرامارنے غالب مارکیٹ میں طالبہ پرتیزدھارآلے سے حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں طالبہ کابازوزخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت کے باعث تاحال چھرامارملزم گرفتارنہ کیاجاسکا۔

(جاری ہے)

لیکن چھرامار ملزمان نے لاہورمیں بھی وارداتیں شروع کردی ہیں۔آج غالب مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوارملزمان نے راہ چلتی ہوئی طالبہ پرتیزدھارآلے سے حملہ کردیا۔جس کے نتیجہ میں طالبہ کابازوشدید زخمی ہوگیا۔زخمی طالبہ کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :