چکوال، چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ماتمی جلوس اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:16

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)چہلم حضرت امام حسین علیہ سلام کے سلسلہ میں چالیس سالہ دو روزہ 3-4صفر مجلس عزا اور 5صفر کے سب سے بڑے ماتمی جلوس کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔متولی امام بارگاہ گلستان زہرا چوہدری اظہر عباس نے بتایا کہ چہلم سید الشہدائ حضرت امام حسین علیہ سلام کے سلسلہ میں تین روزہ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہیں۔

اور رئیس الفقرائ سید تجمل حسین ہمدانی خصوصی شرکت کرینگے۔3صفر کو مجلس عزا سے آغا عطا حسین کاظمی،ذاکر غلام عباس فریدکا،ذاکر حسن رضا ہاشم،ذاکر محمود رضا غوری،ذاکر ظہیر لیاقت تھیم ،ذاکر جاوید حسین خطاب کرینگے۔جبکہ 4صفر دوسری مجلس عزا سید الذاکرین آغا علی حسین قمی،مولانا محمد ثقلین گھلو،خطیب آل محمد علامہ علی ناصر الحسینی،ذاکر اقبال حسین شاہ بجاڑ،ذاکر وسیم عباس بلوچ،ذاکر علی عباس علوی،ذاکر ضیغم عباس شاہ،ذاکر حبیب رضا حیدری،ذاکر علی رضا کھوکھر،ذاکر اعجاز حسین جھنڈوی،ذاکر شبیر خدام ،ذاکر امیر الحسن کاظمی خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

جبکہ 5صفر کو پنجاب کا سب سے بڑا ماتمی جلوس منتظم اعلیٰ چوہدری احمد خان مرحوم کے گھر سے برآمد ہو گا۔اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات بارہ بجے امام بارگاہ گلستان زہرا میں اختتام پذیر ہو گا۔