ہیلتھ کیئرکمیشن کی پنجاب بھرمیں کارروائیاں،پانچ ہزار سے زائد عطائیت کے اڈے بند کردیئے

لاہور ،راولپنڈی ،فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا ڈویڑن میں تقریبا سوا 4 کروڑ کے قریب جرمانے کئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد عطائیت کے اڈے بند کر دیے تقریبا سوا 4 کروڑ کے قریب بھاری جرمانے کئے گئے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کرنل ر مسعود بخاری نے اپنے آفس میں چیئرمین پریس کلب مانگا ڈاکٹر محمد عدنان سینئر نائب صدر عطااللہ بھٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا جولائی 2015 سے ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا ڈویڑن میں کام کر رہے ہیں، اور مئی 2017 سے گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور ڈویڑن میں پہنچ چکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عطائیت کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے، اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :