لاہور،صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 9 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 24ویںاجلاس میں فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 34کروڑ 40لاکھ 79 ہزار روپے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی24ویں اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں 781 بوسیدہ رورل واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت و بحالی کیلئے 9 ارب 33 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار روپے اور لاہور میں ہال روڈ و مال روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے ضمن میں بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیر کی نگرانی کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 1 کروڑ 9 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :