چشتیاں، ستر سالہ بزرگ نے زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چشتیاں کے دومقامات پر گھریلو جھگڑوں اور معاشی حالات سے تنگ ستر سالہ بزرگ سمیت دو افراد کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی کی کوشش۔

(جاری ہے)

جنہیں تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ چک 98فتح کے رہائشی معمر شخص الیاس شاہ اور بیدانہ شرقی کے رہائشی محمد بشیر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ اور معاشی حالات سے پریشان ہو کر زہریلی سپرے پی لی۔

متعلقہ عنوان :