مسلم لیگ (ن)ریاست کی اقتصادی ترقی کے کسی منصوبے کو ادھورا نہیں رہنے دے گی ، رکن پنجاب اسمبلی

عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ریاست اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں.پاکستان کی دشمن قوتیں پاک چین راہداری کی تکمیل سے پہلے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانا چاہتی ہیں، عارف سندھیلا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شیخوپورہ ممبرپنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلا نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ریاست کی اقتصادی ترقی کے کسی منصوبے کو ادھورا نہیں رہنے دے گی نہ ہی جمہوریت کو یتیم بنانے کی کوششوں کو کامیاب ہونے دے گی. عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ریاست اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں.پاکستان کی دشمن قوتیں پاک چین راہداری کی تکمیل سے پہلے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانا چاہتی ہیں عارف خان سندھیلانے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی جمہوریت کو یتیم اور ریاست کو معاشی طور پر معذور بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.

پاکستان دشمن قوتوں کی بھرپور کوشش ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل ہونے سے پیشتر ہی میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی منظر سے ہٹا دیا جائی. میاں محمد نواز شریف ریاست کی بقا اور جمہوریت کو یتیمی سے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں . پاکستان مسلم لیگ(ن)ریاست کی بقا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت کسی منصوبے کو ادھورا نہیں رہنے دے گی اور نہ ہی ہم جمہوریت کو بے آسرا چھوڑ کر ایسی موقعہ پرست نومولود سیاسی جماعتوں کے لئے میدان کھلا چھوڑیں گے جو چاہتی ہیں کہ جمہوری نظام ایک بار پھر یتیم ہو جائے اور عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے سر سے جمہوری سایہ اٹھ جائے تاکہ وہ قوتیں اپنے غیر ملکی آقاں کے منصوبے کے مطابق دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کو معاشی معذوری میں مبتلا کر کے بیس کروڑ پاکستانیوں کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کی طرف دھکیل سکیں عارف خان سندھیلا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کو کمزور کرنے کی خواہشمند طاقتیں در اصل پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں لیکن ہم ملک کے اندر اور ملک سے باہر بیٹھی قوتوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اب ان کا مقابلہ نہ ایوب کی مسلم لیگ سے ہے نہ مشرف کی ق لیگ اور نہ تانگے کی سواریوں پر مشتمل ایسی مسلم لیگوں سے جنہیں اپنی سواریاں پوری کرنے کے لئے دائیں بائیں دیکھنا پڑتا تھا .

ریاست کی معاشی دشمن قوتیں اور جمہوریت کو بے آسرا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے شیروں کے ساتھ ہے جو حقوق کی جنگ جیتنے پر یقین رکھتے ہیں�

(جاری ہے)