فیصل آباد، پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، رانا مزمل حسین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رہنما پی پی 65پاکستان پیپلز پارٹی رانا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر بھی غریب عوام اور جمہوریت کی جدوجہد کی، سندھ حکومت کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ، سندھ میں میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے، جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائینگے، پیپلزپارٹی جب جب اقتدار میں آئی عوام کو روزگار دیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا، احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کے لئے خطرہ نہیں، اس ملک میں سب کا احتساب ہونا چاہئے، تاکہ عوام کو پتا چلے کہ ملک کی دولت کو کس نے لوٹا اور بیرون ملک منتقل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خواتین کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا، بلک خیبرپختونخواہ میں خواتین بل پیش کر کے خواتین کے حقوق پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی، آئندہ انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیگی اور پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔