مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی سامنے آگئی ، رانا ظہیر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رہنما پی پی 63پاکستان تحریک انصاف رانا ظہیر احمد خاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی سامنے آگئی ہے ایک طبقہ ریاض پیرزادہ، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی سوچ رکھتے ہے کہ ن لیگ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور محاذ آرائی سے گریز کرنا بہتر ہے، دوسرا طبقہ نادان دوستوں کا ہے جو محاذ آرائی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں تبدیلی کی آوازیں کابینہ کے اندر سے اٹھ رہی ہیں بہت سے لیگی راہنما تبدیلی چاہتے ہیں ان کی زیادہ تعداد پنجاب میں ہے لیگی رہنما اب باقاعدہ میڈیا میں آکر بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالا گیا تھا پر لوگ آخری سال زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز ریلیز کرانا چاہتے ہیں یہ اپنی باتیں آپ بتاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :