صدر پاکستان کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہیں، قیس قریشی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امیدوار پی پی 69پاکستان تحریک انصاف محمد قیس قریشی نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس وین میں خود کش دھماکہ موجودہ حکمرانوں کی کار کرد گی پر سوالیہ نشان ہے سکیورٹی فورسز اپنی جان کے نذرانے دے رہی ہے اور کرپٹ حکمران اپنی عیا شیوں میں مصروف ہیں صدر پاکستان ممنون حٴْسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالاقائد اعظم ? نے ملکِ پاکستان کو اِسلام کے نام پر بنایا اِسلام سچائی کا نام ہے اِن کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ستان بنا دیا ہے یہ جھوٹے اور قاتل لوگ ہیں اللہ کے قہر سے بچیں ورنہ انکا حال نمرود جیساہو گااللہ نے اِنکو پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :