کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر اتحاد کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سائیکل سوار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد آصف ولد نادر خان موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول ہزارہ برادری سے تعلق رکھتا تھا اور عبدالستار روڈ پر واقع جو س کی دکان میں کام کرتا تھا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کارروائی جاری ہے۔