ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں رکشہ ڈرائیور اور ایک زمیندار سمیت دوجاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) یہاں نواح میں ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک زمیندار جاں بحق ۔ ساہیوال ملتان روڈ پر چک 11-6ایل کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک تیز رفتا رکار نمبر 5976ایل ای نے ایک زمیندار نذیر احمد 60سالہ کو روند ڈالا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ساہیوال عارفوالا روڈ پر بلے والا موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل رکشہ کا ڈرائیور شرافت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیااور ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس ہڑپہ اور ڈیرہ رحیم نے مقدمات درج کر لیے دونوں ڈرائیور حادثات کے بعد فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :