ساہیوال، موٹر سائیکل کھڑی کرنے کا تنازعہ، ایک دوکاندار قتل ، دو راہگیر شدید زخمی

یونین کونسل کے لیگی چیئر مین کے دو بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) بوہڑ والا چوک ساہیوال میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک دوکاندار ندیم جاں بحق جبکہ دو راہگیر ریحان اور کوڈو شدید زخمی ہوگئے ، دنوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ریحان کی حالت تشویش ناک ہے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ مسلم لیگی یونین کونسل کے چیئر مین کے دو بھتیجوں عثمان اور طارق کے خلاف درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق دوکاندار ندیم کی دوکان کے آگے عثمان نے موٹر سائیکل کھڑی کی جس پر ندیم نے روکا تو عثمان کی تکرار جاری تھی کہ اس دوران اس کا بھائی طارق بھی آگیا دونوں بھائیوں نے اشتعال میں آکر بھرے بازار میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دوکاندار ندیم موقعہ پر جاں بحق جبکہ راہگیر ریحان اور کوڈو بھی زخمی ہو گئے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :