اسلام آباد پولیس نے دو منشیا ت فروشوں سمیت 9ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:57

اسلام آباد پولیس نے دو منشیا ت فروشوں سمیت 9ملزمان کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آ باد پولیس نے دو منشیا ت فروشوں سمیت 09ملزمان گرفتار6کلوگر ام چرس ،12ڈبے بئیر ، 30بور پسٹل دو عدد معہ ایمو نیشن بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کے خلاف سخت کا رروائیوں عمل میں لا ئی جا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی پولیس افسران کو ہد ایا ت ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیازی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ڈی ایس پی محمد حسین لا سی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ نو ن انسپکٹر عا بد اکر ام، سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ پر انا ٹول پلازہ سے چرس سمگلنگ میں ملو ث ملزم محمد جلیل کوگرفتا ر کر کے اس کے قبضہ سے 6 کلوگر ام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیامزید تفتیش جاری ہے، اسی طر ح تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر عمرحیا ت نے دوران سپیشل چیکنگ راول ڈیم چوک سے سوزوکی مہران کا ر رجسٹر یشن نمبر ABV-362کو مشکو ک جا ن کر روک کر چیک کر نے پر کار میں سوار ملزم عثمان علی سے 12ڈبے بئیر کے بر آمدکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضا ن نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو گرفتار ملزمان تنو یر حسین اور عبد القادر سے دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے ، تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس معہ ٹیم نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمات گلشن شہزادی ، صغری بی بی اور دولت بی بی کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر محمدحنیف اوراے ایس آئی محمد حنیف نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر دو ملزمان تکبیر حسین اور عامر خلیل کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروش جو بچو ں کے مستقبل اور معا شرے کا امن تباہ کر نے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے اور ان کے سا تھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ، ایسے افراد کسی قسم کی رعا ئت کے مستحق نہ ہیں ،انہو ں نے کہا کہ جب کبھی منشیا ت فروشی کے متعلق کو ئی اطلا ع ملے تو فوری ایکشن لیا جا ئے ۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :