وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا جگلوٹ ہسپتال کا دورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:57

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا جگلوٹ ہسپتال کا دورہ
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہسپتال میں موجود میڈیکل سٹور میں ادویات چیک کئے اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ چکرکوٹ میدان روڈ پرجاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ روڈ کا کام دسمبر تک مکمل کیاجائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :