پاکستان دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے ،حافظ حفیظ الرحمن

ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا جاچکاہے ، حکومت کی ذمہ داری سڑکیں بنانے اور ملازمتیں دینے سے ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ قوم کو ہرشعبے میں رہنمائی فراہم کرنا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:57

پاکستان دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے ،حافظ حفیظ الرحمن
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اب ملک کو فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے بھی مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس شعبے میں خاطر خواہ ریسرچ اور عملی اقدامات کا فقدان نظر آرہاہے صوبائی سطح پر ہم نے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے پالیسی بنائی ہے جس کے تحت ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا جاچکاہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پولٹری اور مچھلیوں کی افزائش نسل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو فعال کیا گیا ہے اور نجی سیکٹر کے تعاون سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری سڑکیں بنانے اور ملازمتیں دینے سے ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ قوم کو ہرشعبے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہماری حکومت نے اقدامات کئے ہیں تمام شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقی کے حوالے سے سمت کا تعین نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی جامعہ حکمت عملی وضع کی گئی تھی اس حوالے سے صوبائی حکومت نے جامعہ پالیسی کے تحت صوبے کی ترقی اورزرعی شعبے کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت کام کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سویا بین سمیت دیگر اجناس کی کاشت کے وسیع مواقع موجود ہیں ان فصلوں کی کاشت سے خاطرخواہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مقامی کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت کا فوکس زرعی شعبے میں خودکفالت کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں ترقی پر عدم توجہی کی وجہ سے آج انڈے، مرغی اور دودھ جیسے اشیاء بھی دیگر صوبوں سے لایا جارہاہے مقامی سطح پر پولٹری ، لائیو سٹاک اور زرعی اجناس کے فروغ سے مقامی کسانوں کو معاشی طور پر خودشحال اور علاقے کو خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان بنیادی ضروریات کی مقامی سطح پر پیداوار کے اضافے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا جاچکا ہے اس منصوبے کے تحت غذر میں 3سالوں میں 1لاکھ 30ہزار کنال زمین کو آباد کیاجائے گا۔پہلے مرحلے میں صوبے میں 8 لاکھ کنال زمین کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی مخالفین اپنی سیاست کیلئے حکومت پر زمینوں کے قبضوں کے الزامات لگارہے ہیں جبکہ حقیقت میں حکومت غیر آباد زمینوں کو آباد کرکے عوام کو دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پھولوں کی کاشت کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسے مزید فروغ دیاجائے جس سے عوام کو خاطرخواہ فائدہ ہوگا اس سال 7پھولوں کے کنٹینرز لاہور میں فروغ کئے گئے ہیں جس سے خاطر خواہ منافع ہوا ہے۔ 1کنال زمین پر پھول کاشت کرنے سے 4لاکھ سے زیادہ کے آمدن کمائی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ فصلوں کی مقامی اور انٹرنیشنل منڈی تک رسائی کیلئے ویلیو چین بنایا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پی اے آر سی میں سویا بین کی کاشت کے فوائد کے حوالے سے منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ عوام میں آگاہی اور شعوراجاگر کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے علاقے کے وسیع ترمفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ چینی سفیر سے حالیہ ملاقات میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو ریلیف کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر اور تکنیکی شعبے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :