چینی صدر کو پارٹی سربراہان کی مکمل حمایت حاصل،دوسری مدت کے لئے بھی سربراہی دی جائے گی

شی کی قیادت نے پارٹی اور چین کو مزید طاقتور اور نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، شی چن پنگ نے چین کو خوشحال اور جدید ملک بنانے کا وعدہ پورا کر دکھایا، شی کی قیادت نے چین کو قلیل مدت میں بام عروج پر پہنچا دیا ، کیمونسٹ پارٹی حکام

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چینی صدر شی جن پھنگ کو پارٹی سربراہان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ شی کو دوسری مدت کے لئے چین کی قیادت دی جائے گی، شی کی قیادت نے پارٹی اور چین کو مزید طاقتور اور نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، شی نے چین کو خوشحال اور جدید ملک بنانے کا وعدہ پورا کر دکھایا، شی کی قیادت نے چین کو قلیل مدت میں بام عروج پر پہنچا دیا ۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمونسٹ پارٹی کی جاری تقریبات میں پارٹی حکام کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پارٹی حکام نے صدر شی جن پھنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شی وسیع سیاسی نظریات کے حامل شخص ہیں، شی نے پارٹی کو مزید طاقتور اور نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، شی نے پارٹی کے آئین کو ایک نئی جہت دی ہے، پارٹی کے بعض اراکین نے صدر شی جن پھنگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خوشی میں نعمات گنگنائے اور رقص کیا ، انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ نے چین کو خوشحال اور جدید ملک بنانے کا جو وعدہ کیا تھا نہ صرف اسے پورا کیا بلکہ اس قلیل مدت میں اسے بام عروج پر پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی حکام نے کہا کہ شی جن پھنگ ایک مرد آہن شخصیت کے حامل فرد ہیں۔ چین نے ان کی قیادت میں ترقی کی جو منازلک طے کی ہیں ااس کی نظیر نہیں ملتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید چین کے بانی مائو زے ڈونگ کے بعد شی جن پھنگ وہ ہستی ہے جس نے چین کو جدیدیت اور ترقی کے نئے دور میں داخل کیا ہے۔پارٹ قیادت شی جن پھنگ پر اپناس پورا اعتماد رکھتی ہے اور شی جن پھنگ کوہی نئے دور کے لئے چینی قیادت کے لئے منتخب کر لیا جائے گا۔

چینی صدر آئندی ہفتے اپنا دوسرا 5سالہ دور حکومت شروع کرنے کو تیار ہیں۔ جنوبی صوبہ سنکیانگ کی ایک خاتون راہنما نے جب شی جن پھنگ کی تعریف کی تو اسکی تقریر کے بعد شرکاء کی آنکھوں میں آنسو دکھائی دے رہے تھے،پارٹی کا کہنا ہے کہ شی جن پھنگ کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔ شی انتہائی زیرک سیاستدان، عادل حکمران، کردار میں یکتا ہیں۔ بیجنگ کے نائب پارٹی کے سربراہ جنگ جنہائی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا ملک کی کامیابیوں کا سبب بنیادی طور پرشی کی قیادت ہے۔

64 سالہ شی نے 2012 میں پارٹی کی قیادت کو سنبھالنے کے بعد تیزی سے طاقت حاصل کی ہے، بدعنوانوں کے خلاف اقدامات انتہائی اہم ہیں۔، سول سوسائٹی پر کنٹرول کو مضبوط بنانے، فوج کو بحال کرنے اور عالمی سطح پر چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو فروغ دینے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کا کرادار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

متعلقہ عنوان :