Live Updates

عمران نیازی کی منی ٹریل بہت بڑا فراڈ ہے، ابھی ان پر جرح بھی نہیں ہو تو عادی چور کی طرح بار بار بیان بدل رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرعاجز دھامرہ کا عمران خان کے بیان پرردعمل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرعاجز دھامراہ نے عمران خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منی ٹریل بہت بڑا فراڈ ہے، ابھی ان پر جرح بھی نہیں ہو تو عادی چور کی طرح بار بار بیان بدل رہے ہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو اپنا ذریعہ آمدنی بھی بتائیں اور اس سوال کا بھی جواب دیں کہ ان کی شاہانہ زندگی کا راز کیا ہی انہوں نے کہا کہ جمائما سے کل کی بات محض کہانی ہے۔

(جاری ہے)

اگر جمائما کا عمران نیازی پر اعتماد ہوتا تو وہ طلاق کیوں حاصل کرتی۔ جمائما کو بھی عمران خان کا ماضی اور اخلاقی کرپشن کی معلومات ہوگی۔ جبھی تو انہوں نے ان سے راستے الگ کر لئے۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ عمران نیازی نے خردبرد چھپانے کے لئے بار بار بیان بدلے جو ایک ریکارڈ جعل سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست ہی عدم برداشت اور مخالفین کو گالی دینے تک محدود ہے۔ سینیٹر عاجز نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی دکان دیوالیہ کا شکا رہوگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :