حکومت ملک میں ذیابیطس کے مرض کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے، اس مرض کے پھیلا کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کارخیر کے جذبے سے ان کوششوں میں ہاتھ بٹائیں تاکہ قومی صحت کے اہداف کے حصول میں مدد مل سکے
وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی فلاحی ادارہ مرکز ذیابیطس پاکستان کے دورہ کے موقع پرگفتگو
جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07
(جاری ہے)
یہ پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ ہے جسے سراہا جانا چاہئے۔ ذیابیطس ملک میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جو جلد ہی باضابطہ ہسپتال کی شکل اختیار کرلے گا۔ انہوں نے کہاکہ صحت بنیادی طورپر حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ایک اہم فریضہ ہے تاہم ملکی وعوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ کام محض حکومت کی ذمہ داری پر نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔ نجی شعبہ کے ماہرین اوردرد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو قومی جذبے سے ان مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر مشیر وزیراعظم نے عارضی اسٹرکچر میں قائم مرکز ذیابیطس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے ان کی خیریت اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر اسجد حمید نے کہاکہ وہ ابوظہبی سے ہر ماہ ایک ہفتے کے لئے آتے ہیں اور اس مرکز میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ انہوںنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سرپرستی کی بدولت عوامی بھلائی کے اس بڑے منصوبے میں ہمیں ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ یہ ایک تحریک ہے جس کا دائرہ ہم پورے ملک تک پھیلائیں گے۔ دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کے اولین ذیابیطس ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں 1700 آپریشن کے ذریعے ہم نے ذیابیطس کے مریضوں کی ٹانگ ضائع ہونے سے بچائی۔ اس ادارہ میں تمام طبی سہولیات اور جدید مشینری بروئے کارلائی جارہی ہے۔ ممتاز سماجی شخصیت ، مسلم لیگ(ن)کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.