وفاقی حکومت نے پسرور سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز فراہم کردیئے ہیں، آئندہ ہفتے این ایچ اے کے تیسرے سروے کے بعد سڑک کے ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں گے ، این ایچ اے اور پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو پسرور کو سیالکوٹ

،نارووال،ڈسکہ اور ڈھوڈا سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے منصوبے ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان کی سابق ناظم سٹی اور معروف عالم دین علامہ عقیل احمد ظہیر سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

وفاقی حکومت نے پسرور سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے کے ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پسرور سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز فراہم کردیئے ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سڑک کے 2سروے مکمل کرچکی ہے، آئندہ ہفتے تیسرا سروے ہونے کے بعد سڑک کے ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پسرور کو سیالکوٹ ،نارووال،ڈسکہ اور ڈھوڈا سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے منصوبے ایک سال کے اندر مکمل کئے جائیں۔

جمعہ کو سابق ناظم سٹی اور معروف عالم دین علامہ عقیل احمد ظہیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پسرور سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز فراہم کردیئے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سڑک کے 2سروے مکمل کرچکی ہے اور آئیندہ ہفتے تیسرا سروے ہونے کے بعد سڑک کے ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ پر 3ارب 40کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اسے این ایچ او کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کا کام فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفویض کیا جائے وفاقی وزیر نے علامہ عقیل احمد ظہیر کو بتایا کہ انہوں نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران پر واضح کردیاہے کہ پسرور تا نارووال اور پسرور تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر تیزی سے مکمل جائے ان دونوں سڑکوں پر 2ارب32کروڑ روپے خرچ ہوں گے انہوں نے یقین دلایا کہ پسرور تا ڈھوڈا سڑک کی تعمیرآئندہ 6ماہ مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علامہ عقیل احمد ظہیر نے وفاقی وزیر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے پسرور تا کلاسوالہ آر سی سی سڑک بنانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :