ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس (کل )منعقد ہو گا

اجلاس میں حلف نامے میں ترامیم ، حافظ سعید کی نظر بندی ، قومی وحدت سمیت اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس (کل ) ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا ، اجلاس میں حلف نامے میں ترامیم ، حافظ سعید کی نظر بندی ، قومی وحدت سمیت اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیرآج ( بروز ہفتہ ) اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔

اجلاس میں لیاقت بلوچ ، علامہ سید ساجد علی نقوی ، علامہ امین شہیدی ، علامہ ابتسام الہی ظہیر ، پروفیسر عبد الرحمن مکی ، قاضی نیاز حسین نقوی ، پیر عبد الرحیم نقشبندی، اور دیگر مرکزی راہنما شریک ہوں گے ۔اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :