قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کا پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز فیلڈاسٹیشن مٹھی کا دورہ ،محکمے کے کام سے متعلق بریفنگ دی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک نے پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز فیلڈاسٹیشن مٹھی کا دورہ کیا اس موقع پر پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈائریکٹر انچارج نے کمیٹی کو محکمے کے کام سے متعلق بریفنگ دی،کمیٹی نے پی سی آر ڈبلیو آر کی کاوشوں کو سراہا اور منصوبے کی کار کردگی میں بہتری کے لیے تجاویز دی،جمعہ کو چیئرمین ملک شاکر بشیر اعوان کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک نے پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹر ریسورسز فیلڈاسٹیشن مٹھی کا دورہ کیا اس موقع پر پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈائریکٹر انچارج نے کمیٹی کو محکمے کے کام سے متعلق بریفنگ دی۔

کمیٹی نے پی سی آر ڈبلیو آر کی کاوشوں کو سراہا اور منصوبے کی کار کردگی میں بہتری کے لیے تجاویز دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے تجویز دی کہ وزارت پی سی آر ڈبلیو آر کے منصوبے میں اضافے کے لئے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اور فنڈ دے سکتی ہے۔اس موقع پر کمیٹی نے پی سی آر ڈبلیو آر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد، رائو محمد اجمل خان اور فقیر شیر محمد نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی اینڈ ریسرچ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :