ڈیبیو میچ میں شاندار سینچری کرنے کے بعد امام الحق دوسرے میچ میں بری طرح ناکام، سوشل میڈیا صارفین نے ذمہ دار زینب عباس کو قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:44

ڈیبیو میچ میں شاندار سینچری کرنے کے بعد امام الحق دوسرے میچ میں بری ..
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) ڈیبیو میچ میں شاندار سینچری کرنے کے بعد امام الحق دوسرے میچ میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب مین پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈیبیو میچ میں شاندار سینچری کرنے والے امام الحق صرف 2 رنز ہی بنا کر آوٹ ہوگئے۔ امام الحق کی اس ناکامی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ذمہ داری مشہور اسپورٹس رپورٹر زینب عباس پر ڈال دی ہے۔ زینب عباس نے میچ سے قبل امام الحق کیساتھ سیلفی لی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین اس سیلفی کو ہی امام الحق کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

ڈیبیو میچ میں شاندار سینچری کرنے کے بعد امام الحق دوسرے میچ میں بری ..

متعلقہ عنوان :