وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

وزیر داخلہ احسن اقبال سے  برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزری داخلہ احسن اقبال نے پاک برطانیہ گیٹ وے تشکیل دینے پر زور دیا ۔ احسن اقبال نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک برطانیہ تعلقات دیرینہ اور تاریخی ہیں پاک برطانیہ نالج گیٹ وے تشکیل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بہت قربانیاں دی ہیں دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

متعلقہ عنوان :