ویب سائیٹ پر توہین رسالت کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان

وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر سپیشل سیکرٹری اپنی سربراہی میں ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے،حکم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) ویب سائیٹ پر توہین رسالت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ توہین رسالت کے معاملے پر خانہ پوری بند کرکے آئندہ سماعت پر سپیشل سیکرٹری اپنی سربراہی میں ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر توہین رسالت کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس کے مطابق رواں سال چار ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں بعد ازاں عدالت نے حکومت جاری کیا کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد کے خلاف صرف پیج بنچ کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوگا بلکہ قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایسے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے امن و امان کو برقار رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کاغذی کام کرنے کی بجائے عملی کام کریں توہین رسالت کے معاملے پر وزارت داخلہ جاگ جائے اور خانہ پوری سے کام لینا بند کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔