ڈیر ہ ، سی ٹی ڈی پولیس کی گائوں جھوک لدھو میں کامیاب کاروائی ، بم بنانے میں مصروف 7دہشتگرد گرفتار ،5کلو وزنی بارودی مواد ،1کلو نٹ ، بلٹ ،1چھرے ،ایک سیفٹی فیوز،ایک پرائما تار، 1ڈیٹونیٹر اور دو پستول سمیت دیگر سامان برآمد ، مقدمہ درج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:51

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے گائوں جھوک لدھو میں کامیاب کاروائی کے دوران دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کیلئے بم بنانے میں مصروف سات دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان سے پانچ کلو وزنی بارودی مواد ،ایک کلو نٹ ، بلٹ اور چھرے ،ایک سیفٹی فیوز،ایک اعداد پرائما تار، ایک ڈیٹونیٹر اور دو پستول سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ ،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر علاقہ جھوک لدھو میں غلام فرید کے پیٹر کے کمرہ پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران دہشتگردانہ کاروائی کیلئے بم بنانے میں مصروف سات ملزمان ،حسین معاویہ سکنہ ملوانہ ،ابوبکر ، طاہر ،جنید ،شعیب ،کلیم سکنائے ملانہ اور اجمل سکنہ بستی دربار والی ملوانہ کو گرفتار کرکے ان سے پانچ کلو بارود ،ایک کلو نٹ ، بلٹ اور چھرے ،ایک بیٹری موٹرسائیکل ، ایک سیفٹی فیوز ،ایک پرائما تار ، ایک ڈیٹو نیٹر اور دو پستول برآمد کرلئے ۔ ملزمان کا تعلق جیش محمد سے بتایا جاتا ہے سٹی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 4/5ESA-15AA-7ATAppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :