دھر نوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے ملک میں افراتفر ی پھیلا نے والے سیاستدان قو م و ملک کے خیر خوا ہ نہیں، مولانا عبید الرحمان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:51
(جاری ہے)
اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان کامرانی ، جے یو آئی کے رہنماء فقیر عبدالباقی ، قاری کفایت اللہ ، قاری محمد عثمان ، اکبر خان کامرانی ، جان محمد نیازی ، ڈسٹرکٹ ممبر بدر منیر بھی موجود تھے مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ تر قیاتی کاموں کو ووٹوں سے جوڑنا ٹھیک نہیں نظریاتی وابستگی ہونی چاہیے ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اسکے حلیف چین کی جانب سے کسی کا جھکائوبرداشت نہیں کرتے ہمیں سی پیک کی سزا دی جا رہی ہے امریکہ پاکستان میں ایسا حکمران چاہتا ہے جو اسکی غلامی اختیار کرے جب بھی کوئی سیاستدان ملک میں موجود مقتدرر قوتوں کے مفادات کے خلاف کام کرے تو یہ قوتیں اسکا حشر نشر کر دیتی ہے ہمارے کچھ جذباتی سیاستدان بھی انہی قوتوں کے نمائندے ہیں انہوں نے کہا کہ دین اور دینی شعائر کی حفاظت کیلئے پارلیمنٹ میں دینی قوتوں کی موجودگی ضروری ہے سمر قند اور بخارا میں آج بڑے مدارس اور مساجد بند پڑی ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے سیاسی قوت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حالیہ مسئلے کے وقت تمام لوگوں کی نظریں جمعیت پر مرکوز تھیں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست پر ہماری گہری نظر ہے غیر جمہوری اقدامات کی ڈٹ کر مذاحمت کرینگے کارکن 2018 ء کے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹر ی احمد خان کامرانی نے کہا ہے کہ ماتحت تنظیموں کو بالائی جماعت کے فیصلو ں پر عمل کر نا دستوری تقاضہ ہے 2018ء کے انتخا بات کیلئے تمام یونٹ اور تحصیل جماعتیں متحرک ہو جا ئیں آنیوالا وقت ہمارا ہے کے پی کے میں حکومت جے یو آئی کی بنے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے گھبرا نے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف میں انصاف نہیں وہ ایک بد اخلاق جماعت ہے وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا قائد جمعیت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے جمعیت کے عہدیدارا ن ،فقیر عبدالباقی ، قاری محمد عثما ن ، قاری کفایت اللہ ، ملک عبید اللہ غلام محمد خیسور ی ، ملک اعجاز دھپ محمد عرفان لغا ر ی ، شوکت اللہ ، محمد بشیر ، جا ن محمد نیا ز ی اور پیر عبدالشکور نے اپنے اپنے حلقو ں کی کار کر دگی رپورٹ پیش کی
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.