عوامی نیشنل پارٹی الپوری دفتر کا قیام ، ضلعی رہنمائوں نے باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:53

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری دفتر کا قیام ، ضلعی رہنمائوں نے باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔افتتاح پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین ایڈووکیٹ ۔ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پورن کے صدر حاجی محمد ایوب ۔ نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر دائوود ترمذی۔ جمیل سالار ۔ قاری اسلام محمد۔

سلیمان شاہ ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے صدر محمد اعظم خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں جوق درجوق شمولیتوں نے حریف جماعتوں کے نیندیں اڑا دی ہیں ۔ ہمیں عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر پختون قوم کو متحد کرنے کی اشد ضرورت ہے، وقت اگیا ہے کہ پختون قوم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو بحرانوں سے نکال باہر کریں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے تحصیل الپوری کے جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے کہا کہ اس وقت عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کی مضبوط ترین مستحکم جماعت ہے ، پختون قوم اپس میں اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں ۔ افتتاحی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی شاہ فاروق خان ۔ حاجی فرہاد خان ۔ عبد الکبیر خان ۔ ضلعی کونسلر شمس الرحمن سمیت مختلف یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے کارکنوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔