الپوری،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف اپریشن ،درجنوں دوکانوں کے سامنے فوٹ پاتھ اور رکائوٹین ہٹائی گئیں

بغیر نوٹس کے توڑ پھوڑ،دکانوں کے راستے ہٹانے پر دکاندار وںاور انتظامیہ کے درمیان تکرار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:53

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں انتظامیہ -مونسپل ایڈمنسٹریشن محکمہ بلدیاتی کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی ،درجنوں دوکانوں کے سامنے فوٹ پاتھ پر رکائوٹین ہٹائی گئی۔دکانوں کے سامنے توڑ پوڑ ،ایکس ویٹر کے ذریعے نالہ پر بنائے گئے چھپراور کنکریٹ مسمار کر دئے گئے ۔اپریشن کی ذد میں بینک آف خیبر بھی آگیا،اپریشن کے دوران ولیج ناظمین اور کونسلرز منظرعام سے غائب رہے -بغیر نوٹس کے توڑ پھوڑ،دکانوں کے راستے ہٹانے پر دکاندار وںاور انتظامیہ کے درمیان تکرار،اونچ نیچ نامنظور،تجاوزات کا کوئی نوٹس نہیں ہوتا کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر غیرقانونی قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،چیف مونسپل افسرمحمدافضل،اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا موقف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں بغیر پیشگی نوٹس کے انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا جس میں باری مشینری ایکسویٹرکے ذریعے کارروائی کی گئی ،بازار میں نالوںکے نزدیک دکانوں اور ہوٹلوں کے ڈبے جانے کے راستے ،سڑھیوں کو توڑا گیا ۔ٹریڈ یونین بھی غائب رہی ۔متاثرہ دکانداروں کی دہائیاں ،اونچ نیچ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

محکمہ بلدیات کے ویلج سیکرٹریز بھی پرجوش اندز میں اگے اگے تھے۔ دکانداروں سے تلخ کلامی اور سیکرٹریوں کے رویہ پر نالاں دکاندار بے حسی کے عالم میں تھے۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن میں بینک آف خیبر بھی آگیا جس کا سامنے راستہ کو بھی ایکسویٹر سے مسمار کردیا ۔دوران اپریشن ویلج بلدیاتی نمائندے غائب رہے تاہم رہی سہی کسر ان ناظمین کے سیکرٹریز نے پوری کردی تھی۔

پیشگی نوٹس نہ دینے کے حوالے سے جب چیف مونسپل افسرمحمدافضل-اسسٹنٹ کمشنر طارق محمودسے ان کا موقف جانا تو انہوں نے کہا کہ یہ تجاوزات ہیں اور حکومت کی ملکیت ہے ،تجاوزات ہٹانے میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ راستوں اور بازاروں میں لوگ آسانی سے گھوم پھیر سکیں،تجاوزات کا کوئی پیشگی نوٹس نہیں دے سکتے، کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر غیرقانونی قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی جاری رہی گی۔۔