خیبر پختونخوا کی سیاسی و کاروباری قیادت نے مشترکہ میثاق معیشت کی تجویز پیش کر دی،صوبے کے مخصوص معاشی حالات کے تناظر میں وفاقی حکومت خصوصی اقدامات کرے، ایس ڈی پی آئی کے تحت اجلاس کے دوران شرکاء کا اظہار خیال
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:53
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نعمان وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوے گمراہ ککن ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرح نمو کی ترقی کا یدف 11فیصد رکھا جائے۔
عوامی نشینل پارٹی کی مرکزی نائب صدر بشری گوہر نے کہا کہ معاشی معاملات کو سیاسی سطح پر زیادہ تسلسل کے ساتھ زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے معاشی حالات کی خرابی میں سیکورٹی کی صورت حال اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا بڑا ہاتھ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مشترکہ میثاق معیشت صوبے کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے پر توجہ دے اور کسانوں کے کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے لیے افغانستان کے ساتھ تجارت کی بحالی بہت اہم ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم کی رو سے صوبوں کو وسائل مہیا کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما غلام علی نے کہا کہ مقامی سطح پر کاروبار مختلف طرح کے ٹیکسوں کے دباؤ میں ہیں ۔خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری نے کہا کہ صوبے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کی ترجیحاتی پالیسیوں کاا علان کیا جائے۔ کے پی سی سی آئی کے سابق صدر حاجی افضل نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ اکروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی سہولت دی جائے۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے انتخابات برائے 2018کے حوالے سے معاشی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اور سی آئی پی ای اس ضمن میں ملک بھر میں تمام متعلقہ حلقوں سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دورکیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ دوسرے مقررین جن میں سعود بنگش، مظہر الحق اور عبدالرؤف شاہ شامل تھے، نے صوبے کے معاشی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.