شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداورں نے شروع کر رکھا ہے ،امپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرنے والوں سے منی ٹریل نہیں دی جا رہی ،ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں سب جانتے ہیں ،

اداروں پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں ، ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری اور مفرور ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:53

شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداورں نے شروع کر رکھا ہے ،امپائر کی ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداورں نے شروع کر رکھا ہے ،امپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرنے والوں سے منی ٹریل نہیں دی جا رہی ،ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں سب جانتے ہیں ، اداروں پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں ، ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری اور مفرور ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں ،اسمبلی میں آنے والے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے ، تقسیم کئے گئے اور پاس کرائے گئے احتساب بل میں فرق تھا ، شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداروں نے شروع کررکھا ہے ، احتساب کا عمل وسیع اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری اور مفرور ہے اس پر کیا بات کروں ، کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کرنے والے ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں سب جانتے ہیں ، امپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرنے والوں سے منی ٹریل نہیں دی جا رہی ، ڈرامہ خان اب عدالتوں کا سامنا کرنے سے خوف محسوس کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی اور سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :