الیکشن کمیشن کی 352 رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کو 60روز اندراج کی فیس اور2000 کارکنوں کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت ، نوٹس جاری

فیس اورتفصیلا ت جمع نہ کرانے والی جماعتوںکا اندارج منسوخ کردیا جائے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 352 رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 60روز کے اند دو لا کھ روپے اندراج کی فیس اورکم ازکم دو ہزار کارکنوں کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت کر دی ،تفصیلا ت جمع نہ کرانے والی جماعتوںکا اندارج منسوخ کردیا جائے گا ،تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے 352 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کم سے کم 2ہزار کارکنوں کی فہرست بمعہ ان کے دستخط اور شناختی کارڈز کی کاپی کے ساتھ جمع کرائیں،نوٹس میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتیں60دن کے اندر اندراج کے لیے 2لاکھ روپے فیس بھی جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو جماعتیں تفصیلات جمع کرانے میں ناکام ہوگئیں ان کا اندراج منسوخ کردیا جائے گا۔نوٹس میں کہا گیا کہ تمام جماعتیں اپنا ای میل ایڈرس ،ٹیلی فون اور فیکس نمبر اپڈیٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :