مزید 29ارکان پارلیمنٹ کی اثاثوں کی تفصیلات جمع ، الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پرمزید29ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ، رکنیت بحال کئے جانے والوں میں والوں میںمسلم لیگ ن کی رہنما ء مائزہ حمید بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے با عث معطل کئے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، قومی اسمبلی کے 9، سینٹ کے 2،پنجاب اسمبلی کے 8 خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4جبکہ سندھ اسمبلی کے 2ارکان جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 4ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میںجمع کروادیں۔

تفصیلات جمع کروانے والوں میںمسلم لیگ ن کی رہنما ء مائزہ حمید بھی شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا نے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے باعث قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 261ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔