صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرہی ہے ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:49
(جاری ہے)
کمشنر قلات نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا تہیہ کر رکھا ہے اسی لیئے ضلع خضدار کے تمام علاقوں بشمول کرخ میں خطیر رقم کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل کے عوام ان اسکیموں کی ثمرات سے جلد مستفید ہوں گے۔
کمشنر قلات نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ کرخ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اور طبی عملے سے ملاقات کی انہیں ہدایت دی کہ وہ عوام کو علاج و معالجے کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایم 8 قومی شاہراہ پر ونگو کے مقام پر ستر لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا ٹراما سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ میر جمعہ خان شکرانی نے کہا کہ اس ٹراما سینٹر کے قیام سے قومی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی ٹریفک حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے میں بڑی مدد ملے گی ۔انہوں نے کمشنر قلات سے درخواست کی کہ وہ یہاں طبی عملے اور ادویات سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے متعلقہ حکام سے بات کریں۔ بعد ازاں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کرخ ہائی اسکول میں علاقائی عمائدین اور تعلیم دوست شخصیات کی جانب سے قائم کردہ کرخ ایجوکیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے میر جمعہ خان شکرانی ،حاجی محمد عالم جتک اور ہائی اسکول کرخ کے ہیڈ ماسٹر حاجی علی نواز اور دیگر کی علم دوستی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ جو افراد قوم قبیلوں کی بھنور سے نکل کر عاقائی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں وہ بھی تعلیم کے شعبے میں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرخ ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کے لیئے آج ہی میں نے سیکریٹری ایجوکیشن سے بات کی ہے جنہوں فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور اسکول میں باقائدہ کلاسوں کے اجراء کا کیاہے مجھے امید ہے کہ ہائر سیکنڈری کلاسوں کا باقائدہ آغاز ہونے سے تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ کرخ کا علاقہ ایک خوبصورت اور زرخیز علاقہ ہے اس کی اہمیت اب پہلے سے کہیں اس لئے اہم ہے کہ یہ علاقہ سی پیک جیسی انٹر نیشنل روٹ پر قائم ہے ۔میر جمعہ خان شکرانی ،حاجی محمد عالم جتک نے کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے کرخ کا دورہ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،تعلیمی اور صحت کے مراکز کا دورہ اور دیگر مسائل حل کرنے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی علاقائی مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.